احمدپورشرقیہ؛ پولیس اوررینجرز کا  شہر بھر میں فلیگ مارچ ،مقصد شہریوں  کو احساس و تحفظ فراہم کرناہے

8

احمدپورشرقیہ،14 اپریل (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن مشتاق سکھیرا کی زیر قیادت پولیس اوررینجرز نے شہر بھر میں فلیگ مارچ کیا،  فلیگ مارچ کا آغاز پولیس لائن سے کیا گیا جو  شہر کے  مختلف  راستوں  سے  ہوتا ہوا پولیس لائن اختتام پذیر ہوا ، فلیگ مارچ موجودہ ملکی سیکیورٹی حالات اوررمضان المبارک کے حوالے سے  کیا گیا جس کا مقصد شہریوں  کو احساس و تحفظ فراہم کرناہے۔

ڈی پی اوحسن مشتاق سکھیرا نے کہا  کہ  امن وامان کا قیام اولین ترجیح ہے،عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایاجائےگا،انہوں  نے  کہا کہ رمضان المبارک کے حوالے سے جامع سیکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے،جس پر عمل درآمد جاری ہے۔ انہوں  نے کہا کہ قانون شکنی کرنے والے عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائے گا ۔

فلیگ مارچ میں ڈولفن فورس،ایلیٹ فورس ،ٹریفک پولیس،رینجرز اورریسکیو 1122 کے  اہلکار  بھی شامل تھے ۔