نوشہرہورکاں، 19 اپریل (اے پی پی): تحصیل نوشہرہ ورکاں میں جہاں جہاں بھی قبضہ گروپ نے سرکاری زمینیں نرغے میں لے رکھی ہیں اپنے طور پر واگزار کر کے حلقہ پٹواری کورپورٹ کردیں دیگر صورت قانون حرکت میں آئیگا،ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں راشد اقبال نے تحصیل نوشہرہ ورکاں کے متعدد دیہات میں جوہڑوں کے نام کی شام لاٹ دیہہ اراضی پر قبضہ گروپ کے ارکان کو آفس میں طلب کر کے وارننگ دیتے ہوئے کیا۔
انکا کہنا تھا کہ جوہڑوں کی جگہ آبادی کے مکینوں کے مشترکہ مفادات کا حصہ ہوتی ہے اس لیے کسی بھی فرد واحد کو جوہڑ کی جگہ پر قبضہ کرنے اور تعمیرات برقرار رکھنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
جب جوہڑی مقامات پر قابض افرد کو بذریعہ نوٹسز طلب کیا گیا تو انہوں نے تسلیم کیا کہ وہ واقعتا قابض ہیں اور انہوں نے تعمیرات بھی کیں ہوئی ہیں،جس پر اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں راشد اقبال نے کوئی رعائت دیے بغیر انہیں فوری طور پر قبضہ ختم کرنے اور تعمیر شدہ ملبہ اٹھانے کا حکم دیا ہے اور کہا کہ عمل درآمد نہ کرنے کی صورت کاروائی کی جائے گی۔