اوکاڑہ: ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خان کا رینالہ خورد میں رمضان بازار کا اچانک دورہ ، اشیاء خورد ونوش کی دستیابی کا  جائزہ لیا

104

اوکاڑہ،19اپریل(اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خان نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی ہدایات پر سستا رمضان بازار کا مقصد ناصرف آٹا،چینی دالیں اور دیگر اشیاء کی ریلیف پیکج پر فراہمی ہے بلکہ عوام کو معیاری اور سستی اشیاء خورد ونوش کی باآسانی دستیابی بھی بہت ضروری ہے اس سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ ایس او پیز کو مد نظر رکھتے ہوئے دن رات بر سر پیکار ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے  پیر کو یہاں سستا بازار رینالہ خورد کے اچانک دورہ کے دوران صارفین سے ملاقات کے دوران کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے سستا رمضان بازار میں لگائے  گئے اسٹالز میں سبزی ،فروٹ،آٹا ، دالیں ،چینی اور دیگر اشیا کی خریداری کے لئے آنے والوں کو دی جانے والی سہولتوں،   اشیاء  کے  معیار اور اسٹاک کا جائزہ لیتے ہوئےاسے  اطمینان بخش قرار دیا۔

اس موقع پررضوان اشرف اسسٹنٹ کمشنر رینالہ خورد ، میاں نواز کمیانہ سیکریٹری مارکیٹ کمیٹی،میڈیا اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے متعدد افراد بھی موجود تھے ۔