ایبٹ آباد؛ ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں پچھلے 24 گھنٹے میں کورونا وائرس سے 5 افراد جان کی بازی ہار گئے

31

ایبٹ آباد، 28 اپریل  (اے پی پی ): ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں پچھلے 24 گھنٹے میں کورونا وائرس سے 5 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں ،  جانبحق ہونے والوں میں 4 خواتین اور ایک مرد شامل ہے جبکہ  کورونا وائرس سے متاثرہ 9 نئے مریض ہسپتال میں داخل ہیں ۔

ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں اس وقت کورونا وائرس سے متاثرہ داخل مریضوں کی تعداد 71 ہے جبکہ ان میں انتہائی تشویشناک حالت میں داخل مریض جن کو ICU میں رکھا گیا ہے ان کی تعداد 16ہے۔

یاد رہے کہ ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے آئی سی یو میں صرف 16 مر یضوں کو ہی رکھنے کی گنجائش ہے اور اس وقت آئی سی یو میں کوئی بھی بیڈ خالی نہیں۔

ہسپتال انتظامیہ کے  مطابق  اپنا اور اپنے پیاروں کا خاص خیال رکھیں ماسک کا استعمال لازمی کریں اور ہجوم والی جگوں پر جانے سے پرہیز کریں۔ ہسپتال انتظامیہ مریضوں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔