ایس ایس پی آپریشنز یاسر آفریدی کا پشاور چڑیا گھر کا دورہ

34

پشاور، 8اپریل(اے پی پی): ایس ایس پی آپریشنز یاسر آفریدی نے آج پشاور چڑیا گھر کا دورہ کیا اور وہاں کے مختلف حصے دیکھنے کیساتھ ساتھ سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

یاسر آفریدی نے فول پروف سکیورٹی کی خاطر ازسر نو سکیورٹی آڈٹ کرنے اور سفارشات مرتب کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پشاور کے باسیوں کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے، اسلئے شہر کے تمام سیاحتی مقامات اور پارکس کے اطراف کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سکیورٹی آڈٹ کا مقصد پارکس اور سیاحتی مقامات کی فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانا ہے، تاہم پشاور کے باسی پارکس اور دیگر مقامات پر سماجی فاصلوں اور کرونا ایس او پیز کا خاص خیال رکھیں۔