ہفتوں پر محیط کثیر ملکی عسکری مشق ”ایسز میٹ 1-2021“ پاک فضائیہ کے ایک آپریشنل بیس پر تقریب کا انعقاد

22

اسلام آباد 08، اپریل  (اے پی پی ):ہفتوں پر محیط کثیر ملکی عسکری مشق ”ایسز میٹ 1-2021“ پاک فضائیہ کے ایک آپریشنل بیس پر اختتام پذیر ہو گئی۔ اس سلسلے میں اختتامی تقریب کا انعقاد ہوا جس کے مہمانِ خصوصی ائیر کموڈور علی نعیم ظہور، بیس کمانڈر پی اے ایف بیس مصحف  تھے۔ پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر عزت مآب نواف سعید المالکی نے بطور گیسٹ آف آنر تقریب میں شرکت کی۔ دیگر شریک مہمانان ِ گرامی میں ائیر وائس مارشل (پائلٹ) / سٹاف عود عبداللہ الزہرانی ڈیفنس اتاشی سعودی عرب، کرنل والن ڈیوڈ ائیر اتاشی امریکہ،  بحرین، مصر اور اردن کے مبصرین بھی شامل تھے۔

مشقوں کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے کہا کہ ”پاک فضائیہ کو کاؤنٹر ٹیررزم کے حوالے سے اپنے تجربات میں سعودی اور امریکی فضائیہ کو شریک کرنے پر انتہائی مسرت ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ عسکری مشق ایسز میٹ نے ہمیں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ “ان مشقوں کے کامیاب اور بامعنی انعقاد سے ہم نے اپنے اس عزم کا بھرپور اعادہ کیا ہے کہ تمام مشکلات کے باوجود ہم دوست اور اتحادی ہونے کے ناطے ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

پاکستان میں تعینات سعودی سفیر عزت مآب نواف سعید المالکی نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے موجودہ کووڈ 19 صورتحال کے باوجود کامیاب عسکری مشقوں کے انعقاد پر پاک فضائیہ کا شکریہ ادا کیا