کوئٹہ،13اپریل(اے پی پی): بلوچستان میں انسدادِ پولیو مہم تیسرے روز بھی جاری ہے۔ چاغی ، ڈیرہ بگٹی ،دکی،گوادر، ہرنائی، جھل مگسی، قلعہ عبداللہ ، قلات، کیچ، خاران، خضدار، کوہلو،لسبیلہ، مستونگ، نوشکی پشتین، سبّی، ژوب اور دیگر اضلاع میں گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا رہی ہیں۔
پولیو مہم میں اکیس ہزار پانچ سو پولیو ورکرز حصہ لے رہے ہیں، پہلے دو دنوں میں 1006078 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے، پہلے دن چار لاکھ سے زائد جبکہ دوسرے دن 595494 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔
کوئٹہ میں مہم11 سے 15 اپریل جبکہ پورے بلوچستان میں 11سے 13 اپریل تک پولیو مہم جاری رہے گی، بلوچستان میں دو ملین سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
اس حوالے سے پولیو کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں،پولیو ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو قطرے پلائیں گے، قومی پولیو مہم کے تحت پورے پاکستان میں 37 ملین سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا چکے ہیں۔











