ہری پور، 13 اپریل(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر ہری پور کیپٹن (ر ) ندیم ناصرکی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ون علی شیر خان کے ہمراہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ اٹھارٹی طاہر حبیب نے پھرہالہ بائی پاس پر صبح دودھ سپلائی کرنے والی گاڑیوں کی چیکنگ کی اور ملاوٹ شدہ دودھ سپلائی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملاوٹ شدہ دودھ ضائع کیا اور بھاری جرمانے عائد کئے۔ اس کے علاوہ مختلف بیکرز اور شاپ کی چیکنگ کے دوران ناقص صفائی اور ملاوٹ پر بھاری جرمانے بھی عائدکئے ہیں ۔











