جیکب آباد ؛ ہزاروں من ذخیرہ کی گئی سوکھی گھاس کو آگ لگ  گئی

48

جیکب آباد،15 اپریل (اے پی پی ):نواحی گاؤں رمضان پور میں زرعی زمین پر ذخیرہ کی گئی گندم کی فصل سے نکالی گئی کو ہزاروں من خشک گھاس کے ذخیرے کو آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ کی تاخیر سے آمد کے باعث مکمل ذخیرہ جل گیا، جس کے باعث   ھاریوں کو شدید نقصان ہوا ۔ مقامی زمیندار اللہ یار بھیو کے مطابق یہ سوکھی ہوئی خشک گھاس گندم کی فصل سے نکلتی ہے اور مکمل خشک ہونے کے بعد بھینسوں کے لئے فروخت کی جاتی ہے۔