جیکب آباد میں مقامی رائیس مل کی دیوار گرنے سے ایک شخص جاں بحق

45

جیکب آباد،29 اپریل(اے پی پی):جیکب آباد میں مقامی رائیس مل (عباس رائیس مل) کی دیوار گرنے سے 12مزدور اندر دب گئے، ایک شخص دم توڑ گیا مزید کو زندہ نکال دیا گیا۔

جیکب آباد کے قومی شاہراہ پر قائم عباس رائیس مل میں چاول ایک حصے میں بھرے گئے تھے جس کی وجہ سے وزن دیوار پر بڑھنے سے دیوار گر گئی، دیوار کے ملبے اور چاولوں کے نیچے بارہ مزدور دب گئے، تمام مزدوروں کو باہر نکال دیا گیا جبکہ ایک مزدور جان محمد بروھی دم گھٹنے سے دم توڑ گیا۔۔ مزید پانچ افراد کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مزید تلاش جاری ہے ہو سکتا ہے کوئی اندر رہ نہ گیا ہو۔