کمشنر جاوید اختر محمود نے ملتان پبلک سکول میں کالج کیمپس کا افتتاح کردیا

9

ملتان، 29 اپریل (اے پی پی ): ڈویژنل انتظامیہ کی سربراہی میں ملتان پبلک سکول نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا، کمشنر جاوید اختر محمود نے ملتان پبلک سکول میں کالج کیمپس کا افتتاح کردیا ہے۔

کمشنر جاوید اختر محمود نے کہا کہ  کالج کیمپس میں ہائر سیکنڈری کلاسز میں  داخلوں کا سلسلہ جلد شروع ہوگا اور کالج کی بلڈنگ کو ادارے کے وسائل سے فعال کیا گیا ہے۔انہوں  نے کہا کہ ادارے کو تعلیمی و غیر نصابی سرگرمیوں کے حوالے سے مثالی بنانا مشن ہے ،پلک سکول میں جدید سوئمنگ پول اور رائڈنگ کلب کا بھی جلد آغاز کیا جائے گا۔

 کمشنر جاوید اختر محمود نے پبلک سکول میں شجرکاری کے سلسلے میں پودا بھی لگایا اور کمشنر کی جانب سے بہترین کارکردگی کے حامل اساتذہ اور انتظامی افسران میں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیے۔