جیکب آباد پولیس کی رمضان المبارک آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے والے ہوٹلز مالکان کے خلاف کاروائی

24

 جیکب آباد، 28 اپریل(اے پی پی): ایس ایس پی جیکب آباد شمائل ریاض ملک کے سخت احکامات برائے رمضان المبارک آرڈیننس کو مدنظر رکھتے ہوئے پولیس کی تھانہ صدر اور تھانہ مولاداد کے حدود میں کاروائیاں،متعدد ہوٹلز مالکان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن کو متعلقہ تھانوں پہ منتقل کر کے، مقدمے درج کرنے کے بعد قانونی کاروائیاں شروع کردی گئیں ہیں۔