اوکاڑہ،28اپریل (اے پی پی) : ڈی پی او کی ہدایات پر سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری مہم کے دوران ایس ایچ او تھانہ راوی مقصود اختر اور پولیس ٹیم نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہو ئے 2 ملزمان کو گرفتارکرلیا جبکہ ملزمان سے غیرقانونی اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کر لی گئی ہے ۔
ترجمان پولیس کے مطابق ملزم شان اور شانی کے قبضہ سے 1120 گرام چرس برآمد کی گئی جبکہ طارق نامی ملزم کے قبضہ سے پسٹل 30 بور برآمد ہوا،پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں۔











