رمضان المبارک کی آمد پر مساجد میں جراثیم کش سپرے شروع کردیا گیا ہے۔ ڈاکٹر خطیر احمد

13

پشاور، 14اپریل(اے پی پی): ڈاکٹر خطیر احمد ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کی آمد پر مساجد میں جراثیم کش سپرے شروع کردیا گیا ہے اور ریسکیو1122 کے اہلکار صوبے کی مختلف مساجد میں سپرے کررہے ہیں جبکہ پشاور شہر میں سنہری مسجد سے اس عمل کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے۔

ڈاکٹر خطیر احمد نے اس موقع پر عوام سے درخواست کی کہ رمضان المبارک میں کورونا کے قواعد و ضوابط پر عمل کریں۔