تحصیل شکرگڑھ میں دو رمضان سہولت بازار میں کورونا ایس او پیز کے تحت فعال

28

 

شکرگڑھ، 14 اپریل (اے پی پی): پنجاب حکومت کے احکامات کے تحت تحصیل شکرگڑھ میں دو رمضان سہولت بازار میں کورونا ایس او پیز کے تحت شہریوں کو ضروریات زندگی کی تمام بنیادی چیزیں فراہم کرنے کے لئے 30 سٹال لگائے گے ہیں، مارکیٹ کمیٹی کے سٹال پر 13اشیاء پر شہریوں کو 15سے20 فیصد ڈسکاؤنٹ دیا جارہا ہے،  اور   شہریوں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے، ہیلتھ ڈیسک بھی قائم کیا گیا ہے۔

ظہیر حسن ڈپٹی کمشنر نارووال محمدعثمان اکرم اسسٹنٹ کمشنر شکرگڑھ، محمد نصیرچیف آفیسر ان سہولت بازاروں کی پوری طرح مانیٹرنگ کررے ہیں، رمضان بازاروں میں انتظامات چیک کرنے، خریداری کرنے والوں اور ملازمین انتظامیہ کی پرفارمنس چیک کرنے کے لئے بازاروں میں خصوصی انتظامات کر رکھے ہیں، چینی، آٹا اور دیگر چیزوں کی بروقت فراہمی اور ریٹ چیک کرنے کے لئے بھی الگ ڈیوٹیاں مختص کردی گی ہیں۔

رمضان سہولت بازار میں آج چینی 65 روپے فی کلوگرام اور آٹا 375 روپے 10کلوگرام فروخت کیا گیا، مرغی، گوشت، فروٹ سبزیوں پر بھی رعایت موجود ہے۔صارفین ان رمضان بازاروں میں خریداری پر مطمئن نظر آ رہے ہیں۔