سی سی پی او لاہورایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر کی جناح ہسپتال آمد

10

لاہور 14 اپریل(اے پی پی): سی سی پی او لاہورایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر مظاہرین کے تشدد سے زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی عیادت کے لئے جناح ہسپتال پہنچ گئے۔ سی سی پی او لاہور نے زخمیوں کو پھول پیش کیے اور ڈاکٹرز سے بہترین علاج ومعالجے کی درخواست کی۔

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ زخمی اہلکاروں کے علاج و معالجہ میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے،  شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گیں، کانسٹیبل رضوان، ہیڈ کانسٹیبل عمران، ہیڈ کانسٹیبل محمد امین، کانسٹیبل محمد اسلم،  کانسٹیبل فاروق اور کانسٹیبل ادریس ہسپتال میں زیر علاج ہیں، مظاہرین کے تشدد سے مجموعی طور پر 125 افسران و اہلکار زخمی ہوئے۔