بلوچستان لیویز فورس کی کارروائی،  اسلحہ و گولا بارود برآمد

26

کوہلو، 14 اپریل(اے پی پی ): لیویز کیو آر ایف نے حساس اداروں کی اطلاع پر بین الاضلاعی سرحدی پہاڑی علاقہ سیاہ کوہ کلیانی میں تخریب کارروں کے ٹھکانے پر کارروائی کرکے بھاری مقدار میں زِیر زمین چھپایہ گیا اسلحہ وگولابارود برآمد کرکے ضلع کو بڑی تخریبی کارروائی سے بچا لیا۔   اسسٹنٹ کمشنر عبدالستار مینگل نے لیویز لائن کوہلو میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان لیویز فورس کے کیو آر ایف ونگ نے حساس اداروں کی اطلاع پر بین الاضلاعی سرحدی پہاڑی علاقہ سیاہ کوہ کلیانی میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پر کارروائی کرکے بھاری مقدار میں تخریبی مواد برآمد کرلیا ، تخریب کار ضلع میں تخریب کاری کا منصوبہ بنا رہے تھے جسے لیویز نے بروقت کارروائی کرکے ناکام بنادیا۔انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر علاقے میں امن وامان کی صورتحال کو خراب کرنا چاہتے تھے مگر لیویز کیو آر ایف نے ان کے مکروہ عزائم خاک میں ملا دیئے۔برآمد  اسلحہ و گولا بارود برآمد میں 82 مارٹر گولے 52 عدد , آر پی جی 7 روند 14 عدد, آر پی جی 7 فیوز 15 عدد , بی ایم 12 روند 04 عدد , بی ایم 12 فیوز 2 عدد، تھری نائن تھری رائفل 2 عدد , بارودی مواد01 کلوگرام, ڈیٹونیٹر کیبل 10 میٹر , اے پی ایم 1 عدد , اے ٹی ایم کیس 06 عدد , اے ٹی ایم فیوز 10 عدد شامل ہیں۔

ڈپٹی کمشنر کوہلو کی جانب سے کارروائی میں حصہ لینے والے اہلکاروں کے لیے پچاس ہزار روپے نقد انعام کا اعلان بھی کیا گیا۔