اسلام آباد, 20 اپریل (اے پی پی ):کنگ سلمان ہیومینیٹری ایڈ اور ریلیف سینٹر (کے-ایس ریلیف) کی جانب سے پاکستان کو کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے 1.5 ملین ڈالر کی متعدد طبی اشیاء اور سامان بطور تحفہ دیا ہے۔
امدادی سامان حوالگی کی تقریب منگل کو (آج ) سعودی سفارتخانے میں ہوئی جہاں یہ سامان این ڈی ایم اے کے اعلی حکام کے حوالے کیا گیا۔ اس طبی امداد سے پاکستان کے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کو کورونا سے نمٹنے کیلئیے جاری مہم میں مدد ملے گی۔
اس موقع پر سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے کہا کہ پاکستانی بھائیوں کی حمایت کرنے میں سعودی عرب کی کاوشیں سعودی کی قیادت کی پاکستان کیلئیے نیک خواہشات کا مظہر ہے۔
امداد ی سامان میں سرجیکل گاؤن، KN-95 ماسک، سرجیکل ماسک، حفاظتی دستانے اور 46 وینٹیلیٹرز شامل ہیں۔امدادی سامان سعودی سفیر نے چیئرمین این ڈی ایم اے کے حوالے کیا۔