صوبائی مشیر  سید غزن جمال نے ضلع اورکزئی میں 29 کروڑ روپےکے ترقیاتی منصوبوں کے  افتتاح کر دیا

20

غلجو بازار،07اپریل(اے پی پی):پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں پہلی بار سنٹرل اور لوئر اورکزئی میں 29 کروڑ روپےکے ترقیاتی منصوبوں کا  افتتاح کر دیا گیا ہے،صوبائی مشیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سید غزن جمال نے منصوبوں کا افتتاح کیا۔

 منصوبوں میں مشتی میلہ سے کڈہ بازار تک 7 کلومیٹر روڈ 26 کروڑ لاگت سے بنائی جائے گی جبکہ 2 کروڑ 70 لاکھ کے فنڈ سے ڈولی فیڈر بھی تعمیر کیا جائے گا۔

 سید غزن جمال نے لوئر اورکزئی کے صدر مقام کلایہ میں شجر کاری مہم کا افتتاح بھی کیا۔ اس موقع پر  علاقے کے عوام نے اپنے مسائل صوبائی مشیر کے سامنے رکھے۔ صوبائی مشیر غزن جمال نے بتایا ڈگری کالج اور گورنر ماڈل سکول بہت جلد بحال کیا جائے گا اور مشتی میلہ بازار کو جدید طرز پر مارکیٹ بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کےتمام تر مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہی ہے۔

اس موقع پر ایکسین سی اینڈ ڈبلیو فرمان اللہ اور واپڈ کے افسران موجود تھے ۔