اوکاڑہ؛رینالہ خورد سبزی منڈی میں واقع دوکان کو لگی آگ پر ریسکیونے بروقت قابوپالیا

33

اوکاڑہ،07 اپریل(اے پی پی):رینالہ خورد سبزی منڈی میں واقع دوکان کورات کے وقت آگ لگ گئی، ریسکیو ٹیموں نے بروقت آگ پر قابو پالیا ۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق  آگ لگنے کاواقعہ بجلی شارٹ سرکٹ کی وجہ سےپیش آیا، اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 رینالہ خورد کی ایک ایمبولینس اور ایک فائر وہیکل فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور کوئیک ریسپانس کرتے ہوئے فائر فائٹنگ آپریشن  شروع کر دیا۔ ریسکیو ٹیموں نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے آدھے گھنٹے کے فائر فاٹینگ آپریشن کے بعد آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا ہے۔