علامہ اقبال اوپن یورنیوسٹی کا کیمپس جلد پشین میں  شروع ہوجائے گا

36

پشین، 12 اپریل(اے پی پی):؛وائس چانسلر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹرضیاءالقیوم نے پشین کادورہ کیا اور  وہاں  علامہ اقبال اوپن یورنیوسٹی کیمپس کا اعلان کیا۔ انہوں نے پشین کے مقامی ریسٹ ہاؤس میں ماہرین تعلیم، وکلاء، طلبہ اور سماجی رہنماؤں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اوپن یونیورسٹی ملک بھر میں معیاری اور سستی تعلیم اور طلباء کے گھروں کی دہلیز پر تمام سہولتیں مہیا کررہی ہے، تاکہ ملک کے تمام دوردراز علاقوں کے طلبہ مختلف علوم کو حاصل کرنے کے بعد زندگی کے مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتیں بروئے کار لاسکیں۔

وائس چانسلر نے کہاکہ اوپن یونیورسٹی ملک میں خواندگی کی شرح بڑھانے میں اور تعلیم طلبہ کو ان کے گھروں کی دہلیز پر دلانے میں بنیادی کردار ادا کررہی ہے، ہماری کوشش ہے کہ پیسوں کی کمی کی وجہ سے کوئی بچہ تعلیم کے زیور سے محروم نہ رہ جائے، قوموں کی ترقی کا انحصار اس کی نوجوان نسل پر ہوتا ہے، ہمارے تمام مساحل کا حل معیاری حصول تعلیم میں مضمر ہے۔

تقریب سے ڈپٹی کمشنر پشین قائم لاشاری خدمت خلق فانڈوشین انٹرنیشنل چیئرمین نعمت اللہ ظہر اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور تقریب کے آخر میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم اور دیگر نے ورکرز ماڈل ہائیرسیکنڈری سکول کا معائنہ بھی کیا۔