قومی اسمبلی میں فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کی قرارداد پیش کریں گے : وزیر داخلہ شیخ رشید

13

اسلام آباد،20اپریل  (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت اور تحریک لبیک پاکستان کے درمیان طویل مذاکرات کے بعد طے پایا ہے کہ آج  (منگل کو )ہم قومی اسمبلی میں فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کی قرارداد پیش کریں گے اور ٹی ایل پی سارے ملک بشمول مسجد رحمت اللعالمینﷺ سے دھرنا ختم کرے گی اور بات چیت اور مذاکرات کا سلسلہ آگے بڑھایا جائے گا۔

اپنے ویڈیو بیان میں وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ جن لوگوں کے خلاف مقدمات درج ہیں بشمول فورتھ شیڈول کے، ان کا  بھی اخراج کیا جائے گا  جبکہ  اس حوالے سے جلد پریس کانفرنس کریں گے۔