مظفرگڑھ؛ سیکرٹری زراعت ثاقب علی عطیل کا رمضان بازار کا دورہ،  اشیائے خوردونوش کے معیار اور قیمتوں کا جائزہ لیا

33

مظفرگڑھ،22اپریل (اے پی پی): سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے رمضان بازار کا اچانک دورہ کیا اور صارفین سے اشیائے خوردونوش کے معیار اور قیمتوں بارے دریافت کیا، مختلف سٹالز پر اشیاء کا معیار، ناپ تول کے پیمانے بھی چیک کئے۔  سیکرٹری زراعت ثاقب علی عطیل نے کہا کہ ضلع بھر میں 6رمضان بازار مکمل فعال کر دیے گئے ہیں، رمضان پیکج کے تحت ماڈل بازاروں میں پھلوں اور سبزیوں کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈیمانڈ اینڈ سپلائی کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جا رہا ہے، رمضان پیکج کے تحت ایگریکلچر فیئر پرائس شاپس سے پھل سبزیاں اور دالیں 25 فیصد رعایتی نرخوں پر عوام کو فراہم کئے جا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ماہ صیام میں شہریوں کیلئے 7 ارب روپے کا ریلیف پیکج دیا ہے۔