ملتان ،17 اپریل (اے پی پی): رمضان المبارک کے بابرکت ماہ میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں رہائش پذیر بچوں کے لئے سحر و افطار کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے، چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں 50 سے زائد لاوارث بے آسرا بچے رہائش پذیر ہیں جن میں سے 20 کے قریب بچے روزہ رکھ رہے ہیں۔
چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے ہر سال کی طرح سپیشل مینیو کے ساتھ بچوں کے لئے سحر و افطار کا بندوبست کیا جاتا ہے
تاکہ یہ لاوارث بے آسرا بچے رمضان المبارک کے بابرکت ماہ میں سکون کے ساتھ روزے رکھ سکیں۔