ملتان؛کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 8 کاروباری مراکز، 2 ریسٹورنٹس سیل

19

ملتان، 28اپریل(اے پی پی):ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاون جاری، 8 کاروباری مراکز اور 2 ریسٹورنٹس سیل کر دیئے گئے ہیں۔

 معروف سٹور چیز ویلیو کو بھی سر بمہر کر جبکہ نجی تعلیمی ادارے سٹار اکیڈمی کو بھی سیل کردیا گیا ہے، حکومت کی طرف سے پابندی کے باوجود سٹار اکیڈمی میں کلاسسز جاری تھیں، کارروائی سپیشل مجسٹریٹ نعمان عابد نے کی۔

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالوں پر1لاکھ67ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن نے کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنیوالوں کو 98ہزار روپے جرمانہ کیا ہے کارروائی کے دوران متعلقہ تھانوں کی پولیس نفری بھی ہمراہ تھی۔