نوشہرہ ورکاں؛ احساس کفالت پروگرام کے تحت مالی امداد کا سلسلہ جاری،اسسٹنٹ کمشنر  کی سنٹر میں خواتین کو سایہ دار جگہ فراہم کرنے کی ہدایت

58

نوشہرہ ورکاں، 28اپریل(اے پی پی ): گوجرانوالہ کی تحصیل نوشہرہ ورکاں میں وزیر اعظم  احساس کفالت پروگرام کے تحت خواتین کی  مالی امداد کا سلسلہ جاری ہے، تحصیل بھرمیں بے نظیر انکم سپورٹ اور احساس کفالت کی مد میں مالی امداد لینے والی خواتین کی تعداد بیس ہزار کے قریب ہے۔

 نوشہرہ ورکاں میں احساس کفالت پروگرام کے تحت مالی امداد کی فراہمی کے لیے گورنمنٹ بوائے ھائی سکول میں سنٹر بنایا گیا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر دو سو سے زائد خواتین کو مالی امداد بارہ ہزار فی کس دی جا رہی ہے اور بائیو میٹرک پر تصدیق نہ ہونے پر نادرا کی مدد لی جارہی ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر  راشد اقبال نے احساس کفالت سنٹر کا دورہ کیا اور خواتین کو سایہ دار مقام پر اور کمروں میں الیکٹرک فین لگا کر  بٹھانے کی سہولت دینے کی ہدایت کی جبکہ خواتین کو محدود تعداد میں کمروں میں کورونا ایس او پی کے تحت ماسک لگوا کر بٹھایا جاتا ہے اور باری آنے پر امدادی رقم انکے حوالے کی جاتی ہے۔ عید الفطر سے قبل زیادہ سے زیادہ خواتین کواحساس کفالت پروگرام۔ کے تحت مالی امداد فراھم کر دی جائیگی۔