ملتان؛ ڈبل پھاٹک چوک و اطراف میں قائم تمام عارضی و پختہ تجاوزات ہٹوا کر روڈ سائیڈز کو کلیئر کروا دیا گیا

46

ملتان، 15 اپریل (اے پی پی ):ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے کے نام تجاوزات کے خلاف دی جانے والی تحریری درخواست پر عمل درآمد کرتے ہوئے ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کا آپریشن،انفورسمنٹ ٹیم نے آپریشن کرتے ہوئے ڈبل پھاٹک چوک و اطراف میں قائم تمام تر عارضی و پختہ تجاوزات و ریڑھی بانوں کو ہٹوا کر روڈ سائیڈز کو کلیئر کروا دیا جبکہ پاکستان سٹیزان پورٹل پر موصول ہونے درخواست پر عمل درآمد کرتے ہوئے ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے بہاولپور چوک و اطراف میں تجاوزات قائم کرنے والے دوکانداروں کو 24گھنٹے کے اندر تجاوزات ہٹانے کے نوٹسز جاری کردیئے بعد ازاں انفورسمنٹ ٹیم محکمانہ کرروائی عمل میں لائی گی۔