ملتان  ؛ چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے عدم توجہی غفلت کا شکار 9 سالہ بھکاری بچہ حفاظتی تحویل میں لے  لیا

9

ملتان، 23 اپریل (اے پی پی ):چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے عدم توجہی غفلت کا شکار 9 سالہ بھکاری بچہ حفاظتی تحویل میں لیا،9سالہ اذان ولد فقیر حسین کو چونگی نمبر 6 بوسن روڈ سے بھیک مانگتے ہوئے  جنہیں حفاظتی تحویل میں لیا گیا ہے ۔

بچے کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے چائلڈ پروٹیکشن بیورو سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ لواحقین کی تلاش جاری ہے ۔لواحقین چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو یا چائلڈ ہیلپ لائن 1121 پر رابطہ کریں۔