یونیورسٹی آف اوکاڑہ کے قریب بارش اور پھسلن کی وجہ سے تیزرفتار بس الٹ گئی،10 افراد زخمی

17

اوکاڑہ،23اپریل(اے پی  پی ):قومی شاہراہ رینالہ خورد کے قریب پھسلن کی وجہ سے بس الٹ گئی، خاتون سمیت 10 افراد زخمی، ریسکیو 1122 نے ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا۔

 تفصیلات کے مطابق قومی شاہراہ رینالہ خورد اوکاڑہ یونیورسٹی کے قریب بارش اورسڑک پر پھسلن کے باعث تیز رفتار بس الٹ گئی۔حادثہ کی وجہ سے بس میں سوار 10افراد  زخمی ہو گئے۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 رینالہ خورد اور اوکاڑہ سے 3 ایمبولینسز اور ریسکیو وہیکل جائے حادثہ پر پہنچ گئیں،ریسکیو ٹیموں نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے تمام متاثرین کو ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال منتقل کر دیا۔