ملتان 30اپریل(اے پی پی ): کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ، پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن جاری ہے ، جس دوران 3افراد موقع پر گرفتار،4 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہیں جبکہ لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر 20 تجارتی سنٹرز اور2 ریسٹورنٹس کو سیل کردیا گیا ہے۔
اے سی سٹی خواجہ محمد عمیرمحمود نے کینٹ میں پرنس ڈیپارٹمنٹل سٹور سمیت 9 بڑے کاروباری ادارے سربمہر کر دئیے ہیں ۔ سپیشل مجسٹریٹ نعمان عابد نے ڈیرہ اڈا، عزیز ہوٹل اور دیگر علاقوں میں5 دکانیں سیل کردی ہیں، کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے پر ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے خلاف بھی ایکشن لیا گیا ہے۔
سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن نے کورونا ایس او پیز نظر انداز کرنےپر11 بسوں کو تحویل میں لے لیا ہے ۔انہوں نے 23 بسوں کو چالان بھی کیا ہے جبکہ بس مالکان پر1لاکھ21ہزار روپے عائد بھی عائد کیا ہے۔
کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنیوالوں پر مجموعی طور پر2لاکھ 71ہزار جرمانے عائد کئے گئے ہیں