ملتان، 19 اپریل (اے پی پی ):چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کی انسدادِ گداگری مہم جاری ،چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے جاری انسدادِ گداگری مہم کے دوران گزشتہ ایک ہفتے میں 53 بھکاری بچوں کو حفاظتی تحویل میں لیا گیا ہے ۔
ترجمان نوید مختار چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے بتایا کہ بچوں کو شہر بھر کی مصروف مارکیٹس، چوراہوں سے بھیک مانگتے ہوئے پاکر حفاظتی تحویل میں لیا گیا ہے،بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو سنٹر میں بہترین سہولیات فراہم کی گئیں ہیں جبکہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے انسدادِ گداگری مہم ماہ رمضان میں جاری رہے گی ۔