ملتان : کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاﺅن،4 افراد گرفتار

11

 

ملتان،23 اپریل(اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر کورونا وائرس سے بچاﺅ کی حفاظتی تدابیر اختیار نہ کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاﺅن، 4 افراد گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مسافروں کے لئے سینی ٹائزر کا اہتمام نہ کرنے اور بغیر ماسک کے سواریاں بٹھانے پر13بسوں کو چالان کردیا گیا۔کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر1لاکھ 53ہزار روپے کے جرمانے بھی عائد کئے گئے۔