نوشہرہ ورکاں : گندم کی باقیات کو لگی  آگ پر  ریسکیو 1122 نے بروقت پہنچ کر قابو پالیا

54

نوشہرہ ورکاں، 28 اپریل  ( اےپی پی): نوشہرہ ورکاں کے دو مختلف مقامات پہ گندم کی باقیات کو لگائی آگ بھڑک اٹھی بارہ ایکڑ گندم اور پچیس ایکڑ ناڑ جل گیا۔  ریسکیو 1122 نوشہرہ ورکاں نے بروقت پہنچ کر اپنی پیشہ وارانہ مہارت سے آگ پہ قابو پالیا۔ نوشہرہ ورکاں کے دو نواحی دیہاتوں پگالہ اور ساگو بھاگو میں گندم کی باقیات کو لگائی آگ نے قابو ہو کر گندم اور ناڑ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور ساگو بھاگو کے زمیندار فیصل،زیشان اور ادریس کی گیارہ ایکڑ گندم اور بیس ایکڑ ناڑ جل گیا۔جبکہ پگالہ کے زمیندار اکرم کی ایک ایکڑ گندم اور پانچ ایکڑ ناڑ جل گیا دونوں حادثات کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 نوشہرہ ورکاں کی ٹیموں نے بروقت پہنچ کر آگ پہ قابو پالیا اور زمینداروں کی پچاس ایکڑ سے زائد گندم جلنے سے بچالی۔