واشنگٹن ڈی سی؛ پاکستانی سفارتخانہ کے زیراہتمام “لاہور کی تاریخ ، ثقافت اور پکوان -ایک ورچوئل ٹور”کے موضوع پر ویبینار کا انعقاد

20

واشنگٹن ڈی سی( امریکہ)،10اپریل(اے پی پی): پاکستانی سفارتخانہ کے زیراہتمام “لاہور کی تاریخ ، ثقافت اور پکوان -ایک ورچوئل ٹور”کے موضوع پر ویبینار کا انعقاد کیا گیا۔ویبینار سے ڈائریکٹر جنرل لاہور والڈ سٹی اتھارٹی کامران لاشاری، فری لانس لکھاری حنین اقبال ، فوٹو جرنلسٹ فیضان احمد سمیت امریکہ میں متعین پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے خطاب کیا۔

سفیر پاکستان نے ناظرین کو پاکستانی سفارتخانہ واشنگٹن ڈی سی کے زیر اہتمام پاکستانی سیاحت کے فروغ کیلیے شروع کی گئی ویب کاسٹ سیریز کے بارے میں آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ  آج اس سلسلے کا تیسرا ویبینارہے، آج کے ویبینار کا مقصد جہاں پاکستانی سیاحت کو فروغ دینا ہے وہیں پاکستانی ثقافت کو امریکہ میں مقیم پاک امریکی نوجوان نسل سے متعارف کروانا ہے۔

 ڈاکٹر اسد مجید خان نے کہا کہ لاہور نہ صرف ایک شہر ہے بلکہ ثقافت، تاریخ اور  فنون کا مرکز ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کثیر الجہتی ثقافت اورقیمتی ورثہ اپنی مثال آپ ہے۔ڈائریکٹر جنرل لاہور والڈ سٹی اتھارٹی کامران لاشاری نے کہا کہ لاہور  پاکستان کا ثقافتی دارالخلافہ ہے۔

اس موقع پر پاکستانی بالالخصوص لاہور کی ثقافت کے حوالے سے مختلف ویڈیوز بھی نشر کی گئیں۔