وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیرصدارت ترقیاتی منصوبوں اوران کے کانسیپٹ پیپرز کی تیاری سے متعلق اجلاس

19

کوئٹہ،15اپریل(اے پی پی):وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت آئندہ مالی سال  کے لیے محکمہ اطلاعات، کھیل اور بہبود آبادی کی مجوزہ ترقیاتی منصوبوں اور انکے کانسیپٹ پیپرز کی تیاری سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔

 اجلاس میں محکمہ اطلاعات، بہبود آبادی اور کھیل کی جانب سے نئے مالی سال کےلئے مجوزہ ترقیاتی اسکیمات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ میں بتایا گیا کہ نئے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں ایف ایم ریڈیو کے قیام کا منصوبہ تجویز کیا ہے،سبی اور لورالائی میں ڈویژنل انفارمیشن آفس کے قیام کا بھی منصوبہ تجویز کیا گیا ہے اور آئندہ مالی سال کےلئے بہبود آبادی کی دو مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کے کانسپٹ پیپرز کلیئر کیے گئے ہیں۔دفاتر کے قیام اور ری پروڈکٹو ہیلتھ سروسز سینٹرز کے قیام کے منصوبے تجویز کی گئی ہیں۔

 سیکرٹری کھیل کی جانب سے اجلاس کو بریفنگ میں بتایا کہ نئے مالی سال کےلئے 12 ٹانز میں منی اسپورٹس کمپلیکس تعمیر کرنے کا منصوبہ تجویز کیے گئے ہیں، آئندہ مالی سال کے دوران کرکٹ اور فٹبال اکیڈمی کے قیام کا منصوبہ بنائے جارہے ہے اور 32 اضلاع میں فٹسال اسٹیڈیمز کی تعمیر کی مجوزہ اسکیمات کے کانسپٹ پیپرز کلیئر ہوئے ہیں جبکہ نئے مالی سال کے لیے ہاکی، تھروبال اور جیمنازیم کے قیام کے مجوزہ منصوبوں کے کانسپٹ پیپرز کلیئر کیے گئے ہیں۔

اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ صوبے کے بڑے شہروں میں ایف ایم ریڈیو کا قیام عمل میں لایا جائے اور کوئٹہ کے علاقے سریاب، نواں کلی اور کچلاک میں بھی اسپورٹس کمپلیکس تعمیر کئے جائیں اور گوادر میں آمیوزمنٹ پارک اور اسپورٹس کمپلیکس کے منصوبے آئندہ مالی سال میں شامل کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ لوکل اسپورٹس کے فروغ کے لیے اقدامات اٹھائیں  جائیں۔

 اجلاس میں صوبائی مشیر کھیل عبدالخالق ہزارہ، پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات محترمہ بشریٰ رند، ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقیات، وزیراعلی کے پرنسپل سیکرٹری، سیکرٹری فنانس، سیکرٹری اطلاعات، سیکرٹری کھیل، سیکرٹری بہبود آبادی، ڈی جی بی اسپورٹس اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی ۔