وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو بااختیار بنانے کےلیے تجاویز پر تفصیلی غور کیا گیا

30

لاہور 2 اپریل (اے پی پی): وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو بااختیار بنانے کےلیے تجاویز پر تفصیلی غور کیا گیا۔

 جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزراء نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے بارے میں آراء دیں ، وزیراعلی عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو بااختیار بنانے  کے بارے میں تجاویز کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ اس ضمن میں  اہم فیصلوں کے حوالے سے پریس کانفرنس کریں گے۔

 صوبائی وزراء راجہ بشارت،ہاشم جواں بخت اور معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان سمیت دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔