پاکستان اوریواین ڈی پی مشترکہ مقاصدکےحصول کیلئےسال ہاسال سےملکرکام کررہےہیں، وزیر خارجہ

52

اسلام آباد، 02 اپریل (اے پی پی): وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے یواین ڈی پی کے پاکستان میں ریزیڈنٹ  نمائندے مسٹر کنوٹ اوسٹبیکی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی اور انہوں نے مسٹر “کنوٹ اوسٹبی ” کو پاکستان میں بطور ریزیڈنٹ نمائندہیواینڈیپیتعیناتی پر مبارکباد دی۔

 وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم پاکستان میں یو این ڈی پی کے تعمیری و مثبت کردار کو سراہتے ہیں،  پاکستان اور یو این ڈی پی مشترکہ مقاصد  کے حصول کیلئے سالہا سال سے مل کر کام کر رہے ہیں، غریت کا خاتمہ اور دیرپا ترقی کے اہداف کا حصول ہماری حکومت کی ترجیحات کا اہم حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت اقوام متحدہ کی اکنامک اینڈ سوشل کونسل (ایکوساک) کی صدارتی ذمہ داریاں ادا کر رہا ہے، پاکستان، بین الاقوامی فورمز پر “ترقیاتی امور سے متعلقہ مباحث” میں ہمیشہ فعال کردار ادا کرتا رہا ہے۔

وزیر خارجہ نے پاکستان میں ترقیاتی و موسمیاتی امور سے متعلقہ چیلنجز سے نمٹنے اور دیرپا ترقی کے اہداف 2030 کے حوالے سے، یو این ڈی پی کی معاونت کو سراہا۔

یو این ڈی پی کے ریزیڈنٹ نمائندے مسٹر “کنوٹ اوسٹبی “نے وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مشترکہ اہداف کے حصول کیلئے یو این ڈی پی کی جانب سے، پاکستان کی مکمل معاونت کا یقین دلایا۔