پاراچنار، 21 اپریل (اے پی پی): سیکرٹری ایریگیشن محمد طاہر اورکزئی نے ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ طوری مارکیٹ میں قائم رمضان سستا بازار کا دورہ کیا اور شہریوں کو رمضان المبارک کے موقع پر دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور اشیائے خورد و نوش کے نرخ چیک کئے۔
اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سیکرٹری ایریگیشن محمد طاہر اورکزئی نے بتایا کہ رمضان المبارک میں شہریوں کو سبسڈائز نرخوں پر خوارک کی اشیاء کی فراہمی کیلئے مختلف اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔
انہوں نے پاراچنار میں قائم یوٹیلیٹی سٹور فرنچائز کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر شہریوں نے فرنچائز کو باقاعدہ یوٹیلیٹی سٹور بنانے کا بھی مطالبہ کیا جس پر سیکرٹری ایریگیشن کا کہنا تھا کہ عوام کو سہولیات پہنچانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائنگے۔
ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر آفاق وزیر، اسسٹنٹ کمشنر زاہد یونس ، ٹی ایم او سید بہار اور دیگر افسران بھی انکے ہمران تھے ۔