پاکستان میں ایکسپورٹ بڑھ چکی ہے،اس دفعہ ٹیکس کلیکشن زیادہ ہوئی ہے، اپوزیش نلیڈرسندھاسمبلی

16

میرپورخاص، 06 اپریل(اےپی پی): اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے عمرکوٹ ضلع کی تحصیل  کنری کا دورہ کیا ان کا  استقبال پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے کیا گیا۔ حلیم عادل شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان درست سمت میں ہے اور پاکستان کی معاشی پوزیشن مضبوط ہورہی ہے، پاکستان میں ایکسپورٹ بڑھ چکی ہے اس دفعہ ٹیکس کلیکشن زیادہ ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم تباہ ہوچکی ہے، ڈاکٹر عدنان واپس آچکا ہے، کلچ پلیٹیں ٹھیک ہوچکی ہے،محترمہ مریم کی انجن بھی بیٹھ چکی ہے،عمران خان کی باہر کوئی جائیداد نہیں،اس ملک میں جب تک دو قانون رہیں گے تب تک نظام درست نہیں ہوگا،اس ملک میں ایک قانون کو بنانا ہے،عمران خان کو شوکاز دینے والے ایک دوسرے کو شوکاز دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کا مسئلہ حل کررہے ہیں،مشکل وقت ہے تھوڑے سخت فیصلے کیے،لیکن اب حالات بہتر ہورہے ہیں،پیپلزپارٹی نے ایریگیشن اور روینیو ڈیپارٹمنٹ تباہ کردیے ہیں،سیاسی بنیادوں پر پانی بند کردیا جاتا ہے،سندھ کو لوٹ مار کا صوبہ بنادیا گیا ہے،منشیات جلیبی کی طرح بک رہی ہے،پولیس ان کی غلام بن چکی ہے،سندھ میں ججوں کو دہمکیاں دی جارہی ہیں،سندھ میں 25 لاکھ کتے موجود ہیں،ہر سال فنڈ رکھا جاتا ہے،

کتا مار دوائی بھی یہ لوگ کھا گئے،ایڈز اور سانپ کی ویکسین بھی سندھ حکومت کھاگئی،ایک اینٹی کرپشن ویکسین سندھ کے وزراء کو لگائی جائے انہوں نے مزید کہا کہ میری آواز بند کرنے کے لیے مجھے جیل بھیجا گیا ۔