ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس میرپورخاص رینج ذوالفقار علی مہر کا ضلع تھرپارکر کا دورہ

83

میرپورخاص،06اپریل  ( اے پی پی): ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس میرپورخاص رینج ذوالفقار علی مہر کا ضلع تھرپارکر کا دورہ ، ایس ایس پی آفس تھرپارکر میں ضلع تھرپارکر کی امن و امان کی مجموعی صورتحال اور منشیات و گٹکے کی روکتھام سے متعلق اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا.اجلاس میں ایس ایس پی تھرپارکر جناب حسن سردار نیازی صاحب اور ضلع کے تمام ایس ڈی پی اوز ، ایس ایچ اوز، انچارج سی آء اے اور انچارج ٹریفک سمیت دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔دوران اجلاس ڈی آئی جی میرپورخاص رینج کو ضلع تھرپارکر کی امن و امان کی مجموعی صورتحال اور منشیات و گٹکے کی روکتھام  کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، اس دوران ڈی آئی جی میرپورخاص رینج نے  ایس ایس پی تھرپارکر حسن سردار نیازی اور تھرپارکر پولیس کی کارکرگی کو سراہا اور ضلع تھرپارکر میں گٹکے و منشیات کے خلاف مزید کاروائیاں تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں . اجللاس میں ڈی آئی جی میرپورخاص رینج جناب ذوالفقار علی مہر کا کہنا تھا کہ ضلع بھر امن و امان کی مجموعی صورتحال اطمینان بخش ہے، تاہم سوشل کرائم ، گٹکا و منشیات کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، اس دوران ڈی آئی جی صاحب نے تمام افسران کو ہدایات دی گئیں کہ گٹکے اور منشیات کو سپلائی کرنے والے مجرمان پر بلخصوص بھرپور کاروائی کی جائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کے اچھے مستقبل کی خاطر گٹکا و منشیات فروشی جیسے جرائم کے خاتمے کو یقینی بنانا ہوگا. ڈی آئی جی میرپورخاص رینج نے وومن پروٹیکشن سیل کی کارکردگی کا جائزہ لیا، بعد از جائزہ ڈی آئی جی میرپورخاص رینج نے کہا کہ وومین پروٹیکشن سیل پے آنے والی ہر عورت اور بچے کے ساتھ انصاف کی فراہمی کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے تاکہ پولیس اور عوام میں تعاون  کو مزید مستحکم بنایا جا سکے. ڈی آء جی میرپورخاص نے نیم کا پودہ لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کیا، انہوں نے مزید کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی کے پسمنظر میں پولیس اورسول سوسائٹی مل کر درخت لگائیں۔اس بعد ڈی آئی جی  نے IT LAB, CRO BRANCH اور کمپلین سیل کا دورہ کیا اور وہاں موجود عملے سے معلومات حاصل کیں اور موجودہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے مزید بہتری کی ہدایات جاری کیں ۔