وزیرا علی کی گڈ گورننس ،ٹرانسپرنسی اورسروس ڈیلیوری کے ویژن  کے متعلق شہریوں کی مشکلات کا فوری ازالہ ممکن بنائیں؛ صوبائی وزیر پیر سعید الحسن شاہ  کی  دورہ نارروال کے  دوران  انتظامی افسران کو ہدایت

24

نارووال، 30 اپریل (اے پی پی ): صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور پنجاب پیر سعید الحسن شاہ نےنارووال کا دورہ کیا،صوبائی وزیراوقاف پنجاب نےکمیٹی روم میں ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن کمیٹی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کی۔ڈپٹی کمشنر ظہیر حسن نے اس موقع پرصوبائی وزیر اوقاف پنجاب کوضلع بھر میں ملاوٹ اور ذخیرہ اندوزی کےحوالے سے پرائسز،سستا رمضان بازار،گندم کی خریداری،ترقیاتی اسکیموں سمیت بالخصوص کورونا کے خطرات کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات کے بارے تفصیلی بریفنگ دی۔

صوبائی وزیر اوقاف نے اجلاس میں افسران کو ہدایت کرتے ہوئےکہا کہ وہ وزیرا علی پنجاب سردار عثمان بزدار کی گڈ گورننس ،ٹرانسپرنسی اورسروس ڈیلیوری کے ویژن کوعملی جامہ پہناتے ہوئے محکموں سے متعلق شہریوں کی مشکلات کا فوری ازالہ ممکن بنائیں،پرائس میکنیزم کو  بہتر انداز میں فعال بنایاجائے، تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف کی فراہمی کو ممکن بنایاجاسکے، مفادعامہ کے لئے شروع کی گئی اسیکموں کی تکمیل کو بروقت یقینی بنایا جائے،کام کی کوالٹی اور معیارکو ہرصورت پیش نظررکھاجائے اور ترقیاتی کاموں کی رفتارکو تیز کیاجائے،فنڈزکسی صورت ضائع نہیں ھونا چاہیئے، بصورت دیگر متعلقہ افسران ذمہ دار ہوں گے، ڈپٹی کمشنر ہر پندرہ روز بعد ترقیاتی کاموں کی رپورٹ فراہم کریں۔

صوبائی وزیراوقاف پنجاب نے کہاکہ کورونا کے حوالے سے وفاقی حکومت کے ساتھ ساتھ وزیراعلی پنجاب کی طرف سے صوبائی سطح پر کئے جانے والے اقدامات قابل ستائش ہیں، اور اس وباء کو کنٹرول کرنے لئے عسکری ادارے بھی اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسی نیشن سے شہریوں میں امید کی کرن پیدا ہو گئی ھے، اور حکومت کی کوشش کے مرحلہ وار تمام شہریوں کو کورونا ویکسئن لگائی جائے اور وہ اس حوالے سے منصوبہ بندی پر موثر انداز میں عمل درآمد کیا جارہا ہے۔

پیر سعید الحسن شاہ نے کہا کہ کورونا ویکسی نیشن کے حوالے سے مختلف لوگوں کی طرف سے منفی قیاس آرائیوں کو سراسر بے بنیاد اور من گھرٹ قراردیا، اور اس سلسلہ انہوں نے علماء سے اپیل کہ وہ شہریوں میں غلط تاثر کو ختم کرنے میں اپنا کرداراداکریں۔ انہوں  نے کہا کہ کورونا سے بچاؤ کا حل صرف اور صرف احتیاطی تدابیر  میں  ہے  اور اس کے لئے ہمیں حکومتی کی طرف سے جاری کردہ کورونا ایس او ہیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہوگا۔ صوبائی وزیر اوقاف پنجاب نے افسران سے کہا کہ عوامی مشکلات ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے میں کوئی کسرنہ اٹھا رکھی جائے کیونکہ عوامی توقعات پر پورا اترنے اورمحکموں کی بہتر کوارڈی نیشن کی بدولت ہی ضلع کی ترقی خوشحالی ممکن  ہے ۔

 ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز محمد حنیف،عائشہ غضنفر،اے ڈی سی فنانس اینڈ پلاننگ عمر فاروق وڑائچ،اسسٹنٹ کمشنر سیدہ تہنیت بخاری،عرفان مارٹن،عثمان اکرم کے علاوہ انڈسٹریز،زراعت،سول ڈیفنس،صحت ،تعلیم،ریسکیو1122،ہائی ویز،پبلک ہیلتھ ،آبپاشی،تحصیل و میونسپل کمیٹیز سمیت دیگر محکموں کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔