پنڈی بھٹیاں؛ڈی پی او کی سربراہی میں پولیس کا شہر بھر میں فلیگ مارچ

74

پنڈی بھٹیاں،16اپریل( اے پی پی )ڈی پی او کی سربراہی میں پولیس نے شہر بھر میں فلیگ مارچ کیا،جس کا مقصد امن وامان قائم رکھنا تھا،فلیگ مارچ کی قیادت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر رضوان احمد خاں نے کی۔

فلیگ مارچ حافظ آباد، جلالپور بھٹیاں، سکھیکی اور پنڈی بھٹیاں کے مختلف علاقوں میں کیا گیا۔جس میں ایلیٹ فورس، محافظ سکواڈ، ٹریفک پولیس اور ضلعی پولیس کی بھاری نفری نے شرکت کی۔

اس موقع پر ڈی پی او حافظ آباد ڈاکٹر رضوان احمد خان نے کہا کہ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کےلئے ہمہ وقت تیار ہے، فلیگ مارچ کا مقصد عوام کو تحفظ کا احساس دلانا اور امن و امان کو خراب کرنے کی سرگرمیوں میں ملوث لوگوں کو سخت پیغام دینا بھی ہے کہ ان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔