پہلی جمہوری حکومت ہے جس نے8 ارب روپے کا رمضان پیکیج دیا؛ صوبائی وزیرتعلیم سرداریارمحمد رند

24

کوئٹہ، 10 اپریل (اے پی پی):صوبائی وزیرتعلیم سرداریارمحمد رند نے کہا ہے کہ پہلی جمہوری حکومت ہے جس نے8 ارب روپے کا رمضان پیکیج دیاجو کہ اس سے پہلے کسی بھی حکومت نے نہیں دیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں علمدار روڈ پریوٹیلیٹی اسٹور پر رمضان پیکج  کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے کیا۔انہوں نے  کہا کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے مزید اقدامات کررہے ہیں، حکومت نے پہلی بار رمضان پیکیج کے لئے 8 ارب سے زائد کا رمضان پیکیج دیا ۔انہوں نے کہا کہ رمضان پیکیج میں بلوچستان کے لئے 1 ارب 60 کروڑ روپے سے زائد کی سبسڈی دی گئی ہے۔

 سردار یار محمد رندنے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر اس وقت عوام کو ایک بہترین رمضان پیکج فراہم کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی کمی ہے اور وفاق سے بات کرکے صوبے بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی سہولت فراہم کرنے کی کوشش کرینگے ۔