ڈی ایس پی کی قیادت میں سیکیورٹی اداروں کا شہر میں فلیگ مارچ،  فلیگ مارچ پر جگہ جگہ گل پاشی کی گئی

42

وہاڑی، 16 اپریل(اے پی پی): ڈی پی او وہاڑی زاہد نواز مروت کی ہدایت پر شہر میں امن وامان برقرار رکھنے اور شہریوں کو مکمل تحفظ کا احساس دلانے کے لئے ڈی ایس پی محمد اشرف تبسم کی زیر قیادت،پولیس،ایلیٹ فورس اور دیگر سیکورٹی اداروں نے شہر میں فلیگ مارچ کیا ۔ فلیگ مارچ ڈی ایس پی آفس سے شروع ہوکر شہر کے مختلف بازاروں سے ہوتا ہوا واپس ڈی ایس پی آفس آکر اختتام پذیر ہوا ، شہر میں مختلف مقامات پر شہریوں نے پولیس کی گاڑیوں اور موٹر سائیکل سوار جوانوں پر گل پاشی بھی کی۔

 شہریوں نے گذشتہ دنوں پیدا شدہ صورتحال کو بہتر بنانے اور امن و امان بحال کرنے پر محکمہ پولیس کی بہترین حکمت عملی اطمینان کا اظہار کیا۔