پشین، 30اپریل(اے پی پی): صوبے کے دیگر شہروں کی طرح ضلع پشین میں بھی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کرونا وائرس کی تیسری لہر کے خطرے کے پیش نظر آج دوسرے روز بھی شہر میں لاک ڈاؤن برقرار رہا ، شہر بھر میں تمام شاپنگ مالز،مارکیٹیں ، دکانوں ، گودام، اور آٹو ریپرشاپس بند جبکہ میڈیکل اسٹورز سبزی پھل فروٹ دودھ اور گوشت کی دکانیں ایس او پیز کے تحت کھلی رہیں گی۔











