صوابی ، 27 اپریل(اے پی پی ): صوبے کے باقی شہروں کی طرح کورونا ایس او پیز پر عمل کروانے کے لیے صوابی میں بھی فوج تعینات کردی گئی۔ فوجی دستہ کے ساتھ ڈپٹی کمشنر صوابی ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر صوابی اور ڈی پی او صوابی موجود تھے ۔
بازار میں گشت کے دوران ڈپٹی کمشنر صوابی نے کہا کہ کورونا کی تیزی کی وجہ سے گورنمنٹ کے سخت احکامات ہیں کہ چھ بجے تمام بازار بند ہوگا ۔ عوام کو چاہئے کہ ایس اوپیز پر مکمل عمل کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ چھ بجے کے بعد جو بھی دوکان کھلی پائی گئی اس کو سیل کیا جائے گا ۔