اوکاڑہ؛ بائی پاس پر50 ہزار لیٹر کے قریب کیمیکل سے بھرا ٹینکر اُلٹ گیا،  علاقہ کلیئر کروانے کا آپریشن جاری

33

اوکاڑہ،05مئی(اے پی پی): قومی شاہراہ اوکاڑہ بائی پاس نزد 36 جوڑے روڈ پر کیمیکل سے بھرا ٹینکر ڈرائیور کو نیند آ جانے کے باعث گرین بیلٹ سے ٹکرا کر  الٹ گیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 ایمبولینس اور دو فائر وہیکلز فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں ریسکیو ٹیموں نےکسی بھی ناخوشگوار  حادثہ سے بچنے کےلیے ایریا کو کارڈن آف کر دیا ہے تاہم خوش قسمتی سے حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے جبکہ ٹینکر میں تقریباً 50 ہزار لیٹر کے قریب کیمیکل موجود ہے۔