اوکاڑہ،22مئی( اے پی پی): چوچک روڈ پر واقع اسلام پورہ میں مکان کی چھت گر گئی، ملبے تلے دبنے سے ڈیڑھ سالہ بچہ جانبحق ہو گیا جبکہ ایک خاتون اور ایک بچہ زخمی ہو گئیں۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، ریسکیو ٹیم نے زخمی خاتون کو موقع پر طبی امداد فراہم کر دی۔ جانبحق ہونے والے ڈیڑھ سالہ بچے کی شناخت عبدالرحمن ولد عبد الرزاق کے نام سے ہوئیہے۔