ایبٹ آباد : قلندر آباد مانگل ہوٹل میں آگ لگنے کی اطلاع

71

ایبٹ آباد ،07 مئی (اے پی پی ): کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی فائر وئیکلز بمعہ فائر فائٹرز  جائے وقوعہ پر پہنچے،سلنڈر پھٹنے کی وجہ سے آگ بھڑکی جس نے ہوٹل کے ساتھ دیگر دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لیا،فائر فائٹرز نے بہترین انداز میں فائر فائٹنگ کرتے ہوئے 30 منٹ میں آگ پر قابو پایا۔

ریسکیو 1122 کے بروقت رسپانس کی وجہ سے مانگل بازار کو بہت بڑی تباہی سے بچا لیا ۔

 ریسکیو 1122 کے آگ بھجانے کے عمل میں  15 ہزار لیٹر پانی استعمال ہوا اور دو فائر وئیکلز اور 8 ریسکیو اہلکاروں نے آپریشن میں حصہ لیا۔