بہاولنگر،05مئی(اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر منور حسین مگسی نے خفیہ اطلاع پر غلہ منڈی میں کامیاب چھاپہ مار کر غیرقانونی ذخیرہ کی گئی گندم کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی اور 4 ٹرکوں پر لوڈ گندم کی 6000 بوریاں قبضے میں لے لی گئیں، پکڑی گئی غیر قانونی ذخیرہ گندم کی مالیت تقریباً 1 کروڑ 35 لاکھ ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر منور حسین مگسی کے مطابق گندم کو ٹرکوں پر لوڈ کرکے لاہور اسمگل کیا جارہا تھا، گندم کو محکمہ خوراک کے حوالے کیا جائے گا۔